ہیڈلائنز


وفاقی وزیراطلاعات کےلئےایسانام آگیاکہ جان کرپی ٹی آئی کوپریشانی ضرورہوگی

Written by | روزنامہ بشارت

وزیراعظم نواز شریف نے مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے وزیر اطلاعات و نشریات مقرر کردیا۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات و نشریات کا عہدہ فوری طور پر سنبھال لیا ہے۔مریم اورنگزیب خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز شریف کی انتہائی قریبی ساتھی ہیں اور ان والدہ طاہرہ اورنگزیب بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔اس کے علاوہ مریم اورنگزیب پارلیمانی سیکریٹری برائے داخلہ کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

مریم اورنگزیب کو ایک ایسے وقت میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا ہے جب ہفتہ 29 اکتوبر کو وزیراعظم نوازشریف نے سیکیورٹی سے متعلق اہم خبر کے حوالے سے کوتاہی برتنے پر پرویز رشید سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا قلم دان واپس لے لیا تھا۔

دوسری طرف مسلم لیگ(ن)کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان کو وفاقی وزیراطلاعات بنائےجانےکا امکان ظاہرکیا جارہاہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے مشاہداللہ خان کوجاپان سے اسلام آباد فوری پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق مشاہد اللہ خان 10 روزہ دورے پر جاپان گئے ہوئے تھے۔انہیں‌وفاقی وزیراطلاعات ونشریات بنائے جانے کے باعث‌واپس اسلام آباد بلالیاگیاہے۔مشاہداللہ خان وفاقی وزیرماحولیات بھی رہ چکے ہیں۔وزیراعظم کی ہدایت کے باعث مشاہداللہ نے اپنا میڈیکل چیک اپ بھی منسوخ‌کردیاہے

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 65%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ