ہیڈلائنز


پی ٹی آئی کی نڈر خاتون رہنما عندلیب عباس کے متعلق بڑی خبر

Written by | روزنامہ بشارت

 اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کو رہا کردیا گیا ہے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو ریڈ زون میں داخلے پرحراست میں لیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نےپاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کو رہا کردیا ہے  عندلیب عباس کی گرفتاری پر شاہ محمود قریشی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون رہنما کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ناقابل برداشت ہےکیا کسی مہذب معاشرے میں خاتون کو گھسیٹ کر پولیس وین میں ڈالا جاتا ہے ؟

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی خاتون رہنما عندلیب عباس تیس سے چالیس کارکنان پر مشتمل قافلے کی قیادت کرتی ہوئی اسلام آباد پہنچیں اور بنی گالا کی جانب روانہ ہونے لگیں تو کورنگ روڈ پر پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا اس موقع پر پولیس نے کارکنوں سے شناختی کارڈ طلب کیےتاہم اس دوران کشیدگی بڑھی اور پولیس نے کارکنوں پر دھاوا بول دیا پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور لاٹھیاں برسائیں گئیں جب کہ عندلیب عباس سمیت دس سے زائد کارکنوں کو گرفتارکرکے وین کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاتھا

Thunderstorms

25°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 93%
Wind: E at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ