ہیڈلائنز


پرامید ہوں کہ پاناما کیس کا معاملہ سپریم کورٹ میں قانون کے مطابق حل ہوگا، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کا مقصد پاناما لیکس کے معاملے کو سڑکوں پر اچھالنا تھا لیکن پاکستانی عوام نے سڑکوں پر احتجاج کو مسترد کردیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے ہمارا موقف بڑا واضح ہے کہ اس کیس کا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیئے، میں نے مسلسل کوشش کی اور خود سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کی درخواست کی، پاناما لیکس کے معاملے پر ایک قانون بھی تشکیل دیا اور ایک پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دی لیکن پارلیمانی کمیٹی  سے متعلق ہماری کوششیں ناکام رہیں۔ وزیرعظم نواز شریف نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کا مقصد پاناما معاملے کو سڑکوں پر اچھالنا تھا لیکن پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے سڑکوں پر احتجاج  کو مسترد کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا بڑا کرم ہے کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں آچکا ہے، بہت پر امید ہوں کہ سپریم کورٹ میں اس کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر ہو گا۔ اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم نواز شریف نے ریاست کی رٹ قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد لاک ڈاؤن سے مؤثر طور پر نمٹنے پر پولیس اور ایف سی کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں اپنا فرض ادا کیا جب کہ پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Mostly sunny
Tuesday 24°C / 30°C Mostly sunny
Wednesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ