ہیڈلائنز


پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث بھارتی سفارتکاروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے کئی سفارت کاروں کا تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے کئی اہلکار پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، ملک کی سیکیورٹی ایجنسیز نے سفارتکاروں کے لبادے میں تخریب کاروں کا ایک نیٹ ورک پکڑ لیا ہے، جن میں سے ایک سرجیت سنگھ کو گزشتہ ہفتے ملک بدر کردیا گیا تھا تاہم اب مزید دو نام نہاد سفارت کاروں بلبیرسنگھ اور راجیش کماراگنی ہوتری کے بھی اس نیٹ ورک میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بلبیر سنگھ بھارتی کمیشن میں فرسٹ سیکریٹری پریس انفارمیشن تعینات ہے جب کہ وہ درحقیقت بھارتی ایجنسی آئی بی کا اہلکار ہے۔ اس کے علاوہ راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کے لبادے میں تعینات ’’را‘‘ کا کارندہ ہے۔ بلبیر سنگھ آئی بی کے کارندوں سے پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کروا رہا ہے، گزشتہ ہفتے پاکستان سے ملک بدر کیا گیا سفارتی اہلکار سرجیت سنگھ بھی بلبیر سنگھ ہی کے نیٹ ورک کا حصہ تھا، سرجیت سنگھ نے عبدالحفیظ کے نام سے موبائل فون کمپنی کا جعلی کارڈ بھی بنوایا ہوا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلبیرسنگھ اور راجیش کمار اگنی ہوتری کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا کہا جائے گا، آئندہ کچھ روز کے دوران پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلانے والے مزید کئی نام نہاد بھارتی سفارتکاروں کے نام سامنے آئیں گے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بلوچستان سے ’’را‘‘ کا افسر کل بھوشن یادیو پکڑا گیا تھا جسے مسلمان کی حیثیت سے بھارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا اور اس کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزا تھا۔ کل بھوشن نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر ہے اور ’’را‘‘ میں کئی برسوں سے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 58%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ