ہیڈلائنز


اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی بس کو حادثہ، طالبعلم جاں بحق، 30 طالبات زخمی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: جی الیون کے قریب نجی یونیورسٹی کی بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالب علم جاں بحق جب کہ 30 طالبات زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلامک یونیورسٹی کی بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی الیون کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار طالب علم کو کچلتے ہوئے ٹریفک سنگل پر لگے بجلی سے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد گرین بیلٹ پر چڑھ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق جب کہ یونیورسٹی کی 30 طالبات زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیف سٹی کیمرے کی مدد سے حاصل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سنگل بند ہونے کے باوجود نجی یونی ورسٹی کی تیز رفتار بس دیگر گاڑیوں کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل سوار پر چڑھ اور پھر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی۔ اسلامک یونیورسٹی کی بس کے حادثے کے تھوڑی دیر بعد اسی سنگل پر پنجاب پولیس کی بس نے پیچھے سے ایک گاڑی کو ٹکر ماری اور پھر پولیس اہلکاروں نے باہر نکل کرگاڑی میں موجود شخص کو باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 39%
Wind: S at 11.27 km/h
Tuesday 25°C / 36°C Sunny
Wednesday 23°C / 32°C Thunderstorms
Thursday 26°C / 31°C Scattered thunderstorms
Friday 23°C / 35°C Sunny
Saturday 27°C / 39°C Sunny
Sunday 29°C / 41°C Sunny
Monday 33°C / 42°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ