ہیڈلائنز


جنوبی وزیرستان میں دھماکا، پاک فوج کے میجرعمران شہید

Written by | روزنامہ بشارت
راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر عمران شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے میجر عمران شہید جبکہ 6 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیم جنوبی وزیرستان کے علاقے رستم وانا میں قائم اسلحے کی مارکیٹ میں سرچ آپریشن میں مصروف تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس میں میجر عمران شہید اور ایک افسر سمیت 6 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: N at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ