ہیڈلائنز


لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی

Written by | روزنامہ بشارت

کوٹلی: بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرتے ہوئے 4 افراد کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں کوٹلی کے قریب نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب ایک بار پھر رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے شدید فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔زخمی ہونے والوں میں لعل محمد اور ان کی بیٹی نائیلہ جبکہ نیک محمد اور ان کے والد فتح محمد بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید ہوچکے ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

Partly cloudy

25°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 80%
Wind: NE at 6.44 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ