ہیڈلائنز


شراب و اسلحہ برآمدگی، تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ درج

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی طور پر اسلحہ اور شراب رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخواہ کے وزیر روینیو علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ اور شراب کی بوتل برآمد ہونے پر تھانہ بار کہو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف درج مقدمے میں ناجائز اسلحہ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت شراب کی بوتل برآمد ہونے پر 3/4 حد کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا حکومت کے وزیرریونیو علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ ، بلٹ پروف جیکٹس اورشراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی تھیں جب کہ علی امین گنڈا پورموقع سے فرار ہوگئے تھے۔

Mostly sunny

30°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 63%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ