ہیڈلائنز


عمران خان سے ملنے کی کوشش کرنے والے کارکن پر ٹائیگر فورس کے اہلکاروں کا تشدد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان عوام بالخصوص نوجوانوں میں اس قدر مقبول ہیں کہ ہر کوئی ان سے ملنے کی خواہش رکھتا ہے اور آج جب عمران خان بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرنے آئے تو ایک نوجوان نے اپنے پسندیدہ لیڈر سے ملنے کی کوشش کی لیکن ٹائیگر فورس کے اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپیرس نیوز کے مطابق عمران خان بنی گالہ میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ ایک نوجوان نے چیخ و پکار شروع کر دی کہ یہ کیسا انصاف ہے مجھے اپنی پارٹی کے قائد سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی اور جب تحریک انصاف کے جوشیلے کارکن نے عمران خان کی طرف جانے کی کوشش کی تو ان کی سیکیورٹی پر مامور ٹائیگر فورس کے اہلکاروں نے نوجوان کارکن کو دبوچ کر زمین پر گرا دیا اور اس پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی جس سے اس کے منہ سے خون آنے لگا۔ بعد ازاں ٹائیگر فورس کے اہلکار پی ٹی آئی کے کارکن کو بنی گالہ کی جانب لے گئے اور ذرائع کے مطابق اسے وہاں پر بھی پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر منانے کی کوشش کی۔

Partly cloudy

12°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ