ہیڈلائنز


میٹنگ میں آرمی چیف نے شہبازشریف کو پیرتک کا وقت دیا..

Written by | روزنامہ بشارت

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ دودن قبل وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ہونیوالی میٹنگ بہت خوفناک تھی اور پیر تک کا وقت دیا گیاتھا ،پرویز رشید کو فارغ کیے جانے کے بعد اب شاید حکومت کی جان چھوٹ جائے ، اس ساری کہانی کے ماسٹر مائنڈ نوازشریف ہیں۔

 

ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ایک وفاقی وزیر باہر بھاگ چکا ہے ،فارغ کرنا کافی نہیں، پرویز رشید کو گرفتار کیا جائے۔اُنہوں نے کہاکہ حکمران پاک فوج کو پنجاب پولیس بناناچاہتے ہیں ، اللہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ مارے گا،دونومبر کو آتا دیکھ رہا ہوں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایک طرف شیخ رشید اور عمران خان حکومت مخالف تحریک چلارہے ہیں جبکہ دوسری طرف شیخ رشید نے یہ پیشن گوئی کردی ہے کہ شاید حکومت کی جان چھوٹ جائے 

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ