ہیڈلائنز


ڈان نیوز کی خبر لیک ہونے سے پہلے مریم نواز کا کس شخص سے...

Written by | روزنامہ بشارت

 مریم نواز نے ڈان نیوز میں متنازعہ خبر دینے والے صحافی سرل المیڈا سے ”وائبر“پر آٹھ مرتبہ رابطہ کیا ہے،جسکے بعد کئی سوالات نے جنم لینا شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے انکشاف کیا ہے کہ متنازعہ خبر کے حوالے سے اب تک جو تحقیقات ہوئی ہیں اس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خبر لیک ہونے سے پہلے وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے خبر دینے والے صحافی سرل المیڈا سے سے ”وائبر“پر آٹھ مرتبہ رابطہ کیا ہے جس کا ریکارڈ موجود ہے ،یہ ساری گفتگو متنازعہ خبر چھپنے سے پہلے ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ فوج قانون کے مطابق ان لوگوں سے تحقیقات کرنا چاہتی ہیں جبکہ سول حکومت چاہتی ہے کہ یہ معاملہ حکومت خود ہی حل کرے ۔سمیع ابراہیم نے کہا کہ فوج نے پیغام دیا ہے وزیر اعظم ہاوس میں اس حوالے سے تب تک کوئی اعلیٰ سطح کی میٹنگ نہیں ہو گی جب تک اس خبر کو لیک کرنے والے افراد پکڑے نہیں جاتے ۔انہوں نے کہا کہ فوج اپنے قوانین کے تحت ملزمان سے تفتیش کرنا چاہتی ہے لیکن وزیراعظم اس کے لیے تیار نہیں ہیں کیونکہ جب تحقیقات ہوگی تو مریم نواز سر فہرست ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ذرائع کے مطابق یہ بھی ممکن ہے کہ سرل المیڈا امریکہ میں بیٹھ کر اگلے دو یا تین دن میں یہ کہہ دیں کہ یہ خبر عسکری ذرائع سے ملی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف ،چوہدری نثار اور اسحاق ڈار کی آرمی چیف سے ملاقات میں ون پوائنٹ ایجنڈا تھا جس میں صرف ڈان اخبار میں شائع ہونے والی متنازعہ خبر کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس خبر کے لیک ہونے کے پیچھے جن لوگوں کے نام آئے ہیں ان میں پرویز رشید کا نام بھی شامل ہے۔ملاقات کے بعد حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں کریک ڈاون کیا اور حکومتی اکابرین نے تاثر دیا کہ اس کریک ڈاون میں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے کیونکہ فوج نے اس بار اسلام آباد آنے سے انکار کردیا ہے اور فوج نے سول حکومت کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ اس بار عوام کے مقابلے کے لیے بالکل نہیں آئیں گے ۔ دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنا پیغام دیتے ہوئے سرل المیڈا نے وائبر پر رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کیو نکہ میں وائبر استعمال ہی نہیں کرتا ہوں

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ