ہیڈلائنز


اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کی ریلیوں کو تحفظ اورپرامن کارکنان پر تشدد....

Written by | روزنامہ بشارت

ایک جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں جب پاکستان تحریک انصاف کے کارکن پولیس کے لاٹھی چارج سے بچنے کی کوشش میں مصروف تھے وہیں دوسری جانب دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود دارالحکومت کے مرکز میں ایک کالعدم تنظیم اہل سنت و الجماعت آزادانہ طور پر ریلی نکال رہی تھی۔

حکومت نے پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کو روکنے کے لیے دفعہ 144 کا استعمال کیا اور جمعرات کو کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تاہم جمعے کو اہل سنت والجماعت نے باآسانی اپنے سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا جس کے نتیجے میں کئی حلقوں نے حکومت پر دہرا معیار اپنانے کا الزام عائد کردیا۔اہل سنت والجماعت کے ترجمان حافظ اُنیب فاروقی کا کہنا ہے کہ یہ ایک روایتی پروگرام تھا جیسا کہ محرم کی مناسبت سے اجتماعات اور مجالس ہوتی ہیں، لہٰذا دفعہ 144 کا نفاذ اس پر نہیں ہوتا۔

دریں اثناء اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ مذکورہ پارٹی نے اجازت نامے کی دوبارہ توثیق کی درخواست کی تھی جو انہیں ڈپٹی کمشنر کے دفتر نے جاری کیا تھا اور جمعرات کی شب انہیں این او سی جاری کردیا گیا۔عہدے دار نے بتایا کہ عام طور پر روایتی تقاریب کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن انتظامیہ کے کچھ اصول و ضوابط ہیں اور ہم نے منتظمین سے کہا تھا کہ وہ ان کا خیال رکھیں کہ اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی تقریب جلتی پر تیل کا کام نہیں کرے گی اور اسے حکومت کے خلاف استعمال نہیں کریں گے۔ تاہم اس تقریب میں دفاع پاکستان کونسل نے شرکت نہیں کی


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

30°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 59%
Wind: NE at 11.27 km/h
Monday 25°C / 32°C Thunderstorms
Tuesday 26°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 25°C Thunderstorms
Friday 22°C / 29°C Mostly sunny
Saturday 22°C / 31°C Mostly sunny
Sunday 25°C / 32°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ