ہیڈلائنز


حکومت کو دھمکی دینے والی پی ٹی آئی کی خاتون دراصل کون تھی؟

Written by | روزنامہ بشارت

تحریک انصاف کے کنونشن کے دوران پولیس کے ساتھ الجھنے والی تحریک انصاف کی کارکن خاتون کی بہادرخاتون جسکی عمران خان نے بھی بنی گالا کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے تعریف کی ۔یہ خاتون دراصل کون ہے اور اس کا کس خاندان سے تعلق ہے ؟تحریک انصاف کی خاتون ٹائیگریس نے خود ہی ایسا انکشاف کر دیا کے سب دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کنونشن کے دوران جب پولیس نے دھا وا بولا اور تحریک انصاف کے کارکنوں گرفتار کرنا شروع کیا تو یہ خاتون پولیس سے الجھنے لگی اس دورا ن خاتون نے کہا کہ میرا نام سماو یا طاہر ہے اور میں ایک فوجی کی بیٹی ہوں ،میں نہ تم سے ڈرتی ہوں اور نہ کسی اور سے ۔سماویا طاہرنے کہا کہ میں یہ اپنی فوج کی طرف سے بتا رہی ہوں کہ تم انشااللہ اتنا بھگتوگے کہ یاد رکھو گے کہ پی ٹی آئی کی ورکر سے پنگا لیا تھا ۔انہو ں نے پولیس اور حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو مرضی کرلیں پر یہ بات یاد رکھنا کہ 2نومبر کو تحریک انصاف کے کارکن نکلیں گے اور تمہارے تخت و تاج کو نیست و نابود کرکے نہ رکھا تومیرا نام بد ل دینا ۔سماویا طاہر نے پولیس کو کہا کہ پولیس قوم کی محافظ ہوتی ہے اور آپ خواتین کے گریبان پر ہاتھ ڈال رہے ہیں ،شرم آنی چاہیے ،یہی وجہ ہے کہ تم آج تک ترقی نہیں کر سکے ہو 

Mostly clear

24°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 90%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ