ہیڈلائنز


فوج سے متعلق خبر لیک کرنیکی سزا، پرویز رشید فارغ

Written by | روزنامہ بشارت

سلام آباد : آٹھ اکتوبر کو اعلیٰ سیاسی اور عسکری ملاقات سے متعلق خبر لیک کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے،  ذرائع کا کہنا ہے کہ لیکس کی تحقیقات مکمل ہونے تک پرویز رشید کسی عہدے ہر کام نہیں کر سکیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویز رشید گزشتہ دو روز سے اپنے دفتر بھی نہیں جا رہے ہیں، پرویز رشید کو سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات سے متعلق اہم ترین معلومات فیڈ کرنے اور لیک کرنے پر فارغ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے نیوز گیٹ سے متعلق شواہد کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے ملوث عناصر کو فارغ کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا،  خبر فیڈ کرنے پر عسکری قیادت نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ پرویز رشید پر لگنے والے الزامات پر انکوائری کمیٹی  قائم کردی گئی ہے، پولیس اور ایجینسز سمیت اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے، اس سے پہلے انگریزی اخبار کی خبر پر وزارت داخلہ نے تحقیقات کی تھی، وزارت داخلہ کی تحقیقات میں کہی کہی وزیر اطلاعات کی جانب سے غفلت برتنے کی نشاہدہی کی گئی تھی۔

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 34%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 8°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 17°C Cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ