ہیڈلائنز


وادی نیلم میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر مسلسل بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی نیلم کے کیرن سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے آج صبح سے ہی فائرنگ کی جارہی ہے جبکہ مارٹر گولے بھی برسائے جارہے ہیں جبکہ  پاک فوج نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی ہے ۔ تاہم دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ شدید فائرنگ کے باعث وادی نیلم کے سیاحتی علاقے کے ہوٹل مالکان، سیاح اور مقامی آبادی خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بھمبھر اور نکیال سیکٹر پر شدید فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 1 شہری شہید ہوگیا تھا ۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 63%
Wind: N at 6.44 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ