ہیڈلائنز


اقوام متحدہ و علاقائی تنظیموں کے مابین تعاون سے تصفیہ طلب مسائل کا حل ممکن ہے، پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

نیویارک: اقوامی متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اور علاقائی و نیم علاقائی تنظیموں کے مابین تعاون کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثے کے دوران ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نئے اور پیچیدہ تنازعات اور مسائل جنم لے رہے ہیں جنہیں حل کرنا ابھی باقی ہے۔ ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ  دنیا کے تمام ممالک کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں علاقائی تنظیمیں امن و استحکام اور خوشحالی کے اپنے مقاصد کو آگے بڑھانے کےلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دے سکتی ہیں اقوام متحدہ کے منشور میں دیئے گئے قواعد و ضوابط ایک بیناد فراہم کرتے ہیں جہاں ممالک ایک ہم آہنگ دنیا میں خطوں کے درمیان تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان قریبی سیاسی رابطوں سے بھی حل طلب مسائل کے سلامتی پہلوؤں سے نمٹا جاسکتا ہے اور  پاکستان اقوام متحدہ اور علاقائی و نیم علاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون میں اضافے پر زور دیتا ہے تاکہ تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل میں مدد مل سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ چینی صدر ژی جن پنگ کی جانب سے شروع ہونے والی شاہراہ کا منصوبہ علاقائی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کی عمدہ مثال ہے۔

Mostly clear

26°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 87%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 26°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 24°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ