ہیڈلائنز


جس بھی لڑکی نے ہمارے دھرنے میں آنا ہو.....

Written by | روزنامہ بشارت

تحریک انصاف کے دھرنوں اور جلسوں میں خواتین سے بدتمیزی کے واقعات بکثرت پیش آ چکے ہیں جس کے تدارک کے لیے اب پی ٹی آئی نے ایک انتہائی انوکھی چیز متعارف کروا دی ہے۔ پی ٹی آئی نے سافٹ ویئر کمپنی میٹرکس ان ٹیک کے اشتراک سے ایک ایپلی کیشن تیار کی ہے جسے ”شی سیف“ (She Safe)کا نام دیا گیا ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے دھرنے میں آنے والی خواتین جہاں خود کو غیرمحفوظ سمجھیں گی، اپنے سرکل کے تمام اراکین کو ایمرجنسی الرٹ بھیج سکیں گی اور وہ ان کی مدد کو آ جائیں گے۔ جس خاتون نے یہ ایپلی کیشن اپنے فون میں انسٹال کر رکھی ہو گی وہ صرف ایک بٹن دبا کر الرٹ بھیج سکے گی۔ مزید براں یہ ایپلی کیشن آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں کام کرے گی۔

 


ویب سائٹ Mondayblogger.comکی رپورٹ کے مطابق خواتین اس ایپلی کیشن پر اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور ساتھی ورکرز کا ایک گروپ بنا سکتی ہیں، جسے سرکل کہا جائے گا۔ سرکل کے تمام اراکین ہمہ وقت دوسرے اراکین کی موجودگی کی جگہ سے باخبر رہیں گے۔ اس کے لیے انہیں مطلوبہ خاتون کو کال یا ایس ایم ایس کر کے پوچھنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کہ وہ اس وقت کہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے اپنی خواتین ارکان کو ہدایت کی ہے کہ دھرنے یا جلسے میں آنے سے قبل اپنے فون میں یہ ایپلی کیشن ضرور انسٹال کر لیں۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ