ہیڈلائنز


ملکی سیاسی صورتحال کے باعث وزیراعظم نواز شریف کا دورہ کرغزستان منسوخ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ملکی سیاسی صورت حال کے باعث دورہ کرغزستان منسوخ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے 2 نومبر کو کرغزستان جانا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورت حال کے باعث وزیراعظم نے اپنا دورہ منسوخ کردیا۔واضح رہے کہ 2 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ حکومت نے بھی پی ٹی آئی کے جلسے کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس اور ایف سی کو طلب کر لیا ہے اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ