ہیڈلائنز


پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے سپریم کرٹ کا لارجر بنچ تشکیل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجربنچ تشکیل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم نومبرکوپاناما لیکس پردرخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجربنچ کرے گا۔ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی کریں گے جب کہ بنچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس امیرہانی مسلم ،جسٹس شیخ عظمت سعید اورجسٹس اعجازالحسن شامل ہوں گے۔ لارجربنچ پانامہ درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے وزیراعظم نواز شریف، ان کے بچوں ،اسحاق ڈار، کیپٹن صفدراورعمران خان سمیت تمام فریقین کونوٹسزموصول ہوچکے ہیں جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے بھی اس معاملے پرعدالت عظمیٰ کی کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی اورمکمل شفافیت پرکامل یقین رکھتے ہیں۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: NW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ