ہیڈلائنز


لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے مزید 2 شہری زخمی

Written by | روزنامہ بشارت

مظفر آباد: لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 بے گناہ شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور بھی سنی گئی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا گیا اور دشمن کی گنوں کو خاموش کرادیا گیا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری جب کہ گزشتہ روز بھی ایل  اوسی پربھارتی جارحیت سے خاتون شہید اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 35%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 14°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ