ہیڈلائنز


تحریک انصاف کی ہائیکورٹ کواسلام آباد بند نہ کرنے کا حکم ماننے کی یقین دہانی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وکلاء نے ہائی کورٹ کووفاقی دارالحکومت بند نہ کرانے سے متعلق عدالتی احکامات من وعن ماننے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس شوکت صدیقی نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران فاضل جج نے پی ٹی آئی کے وکلا سے استفسار کیا کہ مسئلہ یہ ہے کہ آپ کسی کی بات سننے کوتیارنہیں ہیں، آپ پرامن احتجاج کریں گے یا اسلام آباد بند کریں گے، اسلام آباد کو پی ٹی آئی بند کرے گی نہ حکومت، عدالت کو اپنے حکم پرعمل درآمد کرانا آتا ہے، جس پرتحریک انصاف کے وکلا نے اسلام آباد بند نہ کرنے کے عدالتی احکامات من وعن ماننے کی یقین دہانی کرادی۔ سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے انتظامیہ کوتحریک انصاف کارکنان کوہراساں کرنے سے بھی روک دیا، انہوں نے حکم دیا کہ گرفتارکئے گئے کارکنوں کے ناموں کی فہرست پیش کی جائے اوریہ بھی بتایا جائے کہ انہیں کس جرم میں گرفتارکیا گیا۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny
Wednesday 25°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ