ہیڈلائنز


اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس اور دھرنے پر پابندی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے، جلوس اور دھرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ کچھ مخصوص لوگ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرناچاہتے ہیں، مخصوص لوگوں کے اکٹھا ہونے سے اسلام آباد کے امن میں خلل واقع ہوسکتا ہے اور عوام الناس کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 ملک نافذ کی گئی ہے۔ جس کے تحت وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، جلسے، جلوس اور دھرنے پابندی ہوگی، 5 یا اس سے زائد افراد کسی بھی عوامی جگہ پر جمع نہیں ہوسکتے، اس کے علاوہ تھرڈ ایونیو، فورتھ ایونیو ، اتاترک روڈ  اور شاہراہ سہروردی سمیت ریڈزون اور اس سے ملحقہ علاقوں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 2 نومبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Mostly clear

23°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 86%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Friday 22°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 31°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 30°C Thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 31°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 25°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ