ہیڈلائنز


ورکنگ باؤندڑی پر بھارت کی 11 گھنٹے گولہ باری و فائرنگ، پاکستان کا بھی بھرپورجواب

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: ورکنگ باؤنڈری پرچپراڑ سیکٹرکے علاقے ہارپرآباد میں فائرنگ 11 گھنٹے تک جاری رہی جس کا پاکستان رینجرز کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پرچپراڑسیکٹر کے علاقہ ہارپر آباد میں بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ 11 گھنٹے جاری رہی جس سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی جارحیت اوربلا اشتعال فائرنگ کا پاکستان رینجرزنے کا بھرپورجواب دیا جب کہ پاکستانی جوابی فائرنگ سے دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اوردشمن کی صفوں میں خاموشی چھاگئی جب کہ پاکستانی رینجرزنے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول ورکنگ باؤنڈری پرسیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ مسلسل جاری رہا اوربلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں مزید 2 شہری شہید ہوگئے تھے۔

Thunderstorms

24°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: N at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ