ہیڈلائنز


اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنیکی کوشش ناکام، مسافرگرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والے مسافر کو اس کے سامان سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے شاہین ائیر لائن کی پرواز نمبر این ایل 739 کے ذریعے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جانے والے مسافر اختر حسین کے سامان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی۔ اے ایس اہلکارکا کہنا ہے کہ اخترحسین مردان کا رہائشی ہے اوراس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ایک کروڑروپے سے زیادہ ہے۔ مسافر کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Monday 24°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ