ہیڈلائنز


موجودہ صورتحال سے سسٹم کو خطرہ ہوسکتا ہے، خورشید شاہ

Written by | روزنامہ بشارت
حیدرآباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سیاست میں احتجاج کا حق سب کو حاصل ہے لیکن موجودہ صورتحال سے سسٹم کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں سب کو احتجاج کا حق ہے لیکن احتجاج ایسی صورت اختیار نہ کرے جس سے جانوں کو نقصان پہنچے اس لیے عمران خان بھی کارکنوں کو آخری حد تک نہ لے کر جائیں کیونکہ کارکنان کا تحفظ بھی ان کی ذمہ دری ہے جب کہ حکومت بھی احتجاج میں تشدد کا ماحول نہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک سنگین حالات سے گزر رہا ہے اور تحریک انصاف کے 2 نومبر کےدھرنے سے سسٹم کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 29°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ