ہیڈلائنز


بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی پر احتجاج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کے نتیجے میں جانی نقصان پر شدید احتجاج کیاہے۔ زرائع دفترخارجہ کے مطابق خصوصی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کوطلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جس کے باعث 21 اکتوبر سے اب تک 4 پاکستانی شہری شہید ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کررہا ہے اور گزشتہ 5 روز میں 4 افراد شہید جب کہ 21 زخمی ہوچکے ہیں۔

Thunderstorms

24°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: N at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ