ہیڈلائنز


الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات کے لئے مجوزہ ضابطہ اخلاق پیش کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے دوران 2018 کے انتخابات کے لئے مجوزہ ضابطہ اخلاق پیش کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس چیف الیکشن کمشنر جسٹس ( ر ) سردار رضا خان کی زیر صدارت جاری ہے، جس میں الیکشن کمیشن ممبران سمیت 16 پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی شریک ہیں،اجلاس میں کسی سیاسی جماعت کا کوئی سربراہ شریک نہیں ہوا تاہم مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انوشہ رحمان، عبدالقادر بلوچ، طارق فضل چوہدری،  پیپلزپارٹی کی جانب سے نیئر بخاری، لطیف کھوسہ، فیصل کریم کنڈی اور پی ٹی آئی کے عارف علوی، ایم کیو ایم سے سینیٹر محمد علی سیف اور سینیٹر عتیق، جماعت اسلامی سے صاحبزادہ یعقوب، شیر اکبر خان اور عائشہ سید نے شرکت کی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے اپنا مجوزہ ضابطہ اخلاق پیش کیا جس کی 17 شقوں کی خلاف ورزی کو قابل سزا قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عام انتخابات میں جلسے جلوسوں، کار ریلیوں، اشتہارات، بینرز، پوسٹرز، ہورڈنگز اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی، سیاسی جماعتیں، امیدوار اور ان کے حمایتی دہشت گردی کی مذمت کرنے کے علاوہ ایسا کوئی بیان نہیں دیں گے جس سے نظریہ پاکستان، عدلیہ کی آزادی و خودمختاری اور افواج پاکستان کی شہرت کو نقصان پہنچے۔ سیاسی جماعتیں اور امیدوار خواتین کے انتخابی عمل میں شمولیت پر زور دیں گے اور انہیں ووٹ ڈالنے سے روکنے کے معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے جب کہ پیمرا تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں وقت فراہم کرنے کو یقینی بنائے گا۔ الزامات یا حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے اجتناب کرنے سمیت مخالف امیدوار اور جماعت کی ذاتی زندگی پر تنقید سے بھی گریز کیا جائے گا۔ مجوزہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ انتخابی حلقوں میں صدر، وزیراعظم اور وزراء کے دوروں اور ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات پر پابندی ہوگی تاہم رکن قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہوگی۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نہ صرف الیکشن کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے بلکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے و الے امیدواروں کو نااہل کردیا جائے گا۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 34%
Wind: NW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 19°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 8°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 8°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 13°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ