ہیڈلائنز


تحریک انصاف کا احتجاج پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکا

Written by | روزنامہ بشارت

واشنگٹن: ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت اور پر امن احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی وزارت خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی پر زور مذمت کرتا ہے، پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملہ بزدلانہ اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں جمہوری حکومت کی حمایت کرتا ہے، ساتھ ہی پرامن احتجاج کےحق کی بھی حمایت کرتے ہیں لیکن تحریک انصاف کا احتجاج پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ