ہیڈلائنز


نواز شریف بمقابلہ قائد اعظم محمدعلی جناح

Written by | روزنامہ بشارت

 نواز شریف اس بار اگر 2018کے الیکشن لڑے اور ان کے مقابلے میں قائد اعظم بھی کھڑے ہوجائیں تو ان کی ضمانت ضبط ہو جائے گی، اور الیکشن نواز شریف ہی جیتیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے پاکستان کے موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت تمام نظام کرپشن سے آلودہ ہو چکے ہیں، یہاں پر عدالتی نظام بھی اس قدر سست ہے کہ عام شہری کو انصاف ملنا کسی صورت ممکن ہی نظر نہیں آرہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طاقت ور طبقے کو سزا دینے کا کوئی نظام ہی موجود نہیں ہے چند دن پہلے کی بات ہے کہ اصغر کو 19سال بعد عدالت نے بری کیا جو دو سال پہلے وفات پا چکا تھا ۔ اسی طرح میاں نواز شریف صاحب کے گھر کا کیس چل رہا ہے جہاں پر Stayلیا گیا مگر اس کے باوجود وہاں ہاؤسنگ سوسائٹی بنا دی گئی ۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ مجھے تو یوں لگتا ہے 2018کے الیکشن میں میاں نواز شریف صاحب کے مقابلے میں اگر بانی پاکستان قائد اعظم بھی کھڑے ہوں تو ان کی ضمانت بھی ضبط کر لی جائے گی

Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ