ہیڈلائنز


نوازشریف مجرم ہیں انہیں وزیراعظم نہیں مانتا، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو وزیراعظم نہیں مانتا وہ 2 نومبرکوتلاشی دیں گےیا استعفیٰ جب کہ ہمارے دھرنے کی آڑ میں فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے اور اگر احتجاج کی صورت میں کوئی تیسری قوت آئی تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 30سال سے کرپشن کررہے ہیں اور آصف زرداری تو خود ڈاکو ہیں وہ نوازشریف کو کیسے پکڑسکتے تھے، تمام اداروں نے بے حسی ظاہر کردی تو ہمارے پاس سڑکو پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہ گیا،اداروں نے نوازشریف پر ہاتھ نہ ڈالا تو ہم نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا، نوازشریف ادارے خریدتے رہے اور سپریم کورٹ پر بھی حملہ کیا جب کہ انہوں نے ایک آرمی چیف کوبھی خریدنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف پرالزامات نہیں کرپشن کے ثبوت سامنے آئے ہیں اور حکمرانوں کی کرپشن کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑرہی ہے جب کہ ہم کرپشن کا جواب مانگتے ہیں تو نوازشریف فیتے کاٹناشروع کردیتے ہیں۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: N at 6.44 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 27°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ