ہیڈلائنز


چوہدری نثار کا خاتون صحافی صائمہ کنول کو تھپڑ مارنے کی تحقیقات کا حکم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکرکو تھپڑ مارنے کے معاملے پرفرنٹیئر کانسٹیبلری بھی اپنے اہلکار سید حسن کی حمایت میں آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف سی نے بھی واقعے کی ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے  معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز کراچی میں کوریج کے دوران نادرا آفس میں تعینات ایف سی اہلکار کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے 21 کی اینکر کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر ایف سی بھی میدان میں آ گئی۔ فرنٹیئر کانسٹٰیبلری نے  اپنے اہلکار کی حمایت کرتے ہوئے واقعے کی ایف آئی درج کروا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف سی کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مندرجات میں ملبہ خاتون اینکر پر ڈالا گیا ہے کہ خاتون صحافی نے پہلے ایف سی اہلکار کی یونیفارم کو پکڑ کر کھینچا تھا۔ نادرا ذڑائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو واقعے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل فوٹیجز بھی وزیرداخلہ کو ارسال کی گئی ہیں جس کے بعد چوہدری نثار نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ  نجی ٹی وی چینل کے 21 کی خاتون نیوز اینکرصائمہ کنول نادرا آفس میں شہریوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے  پروگرام کر رہی تھیں کہ اس دوران انہیں وہاں بطور سیکیورٹی گارڈ تعینات حسن عباس نامی ایف سی اہلکار نے اشتعال میں آ کر تھپڑرسید کردیا۔ واقعے پر ایف سی اہلکار کے خلاف گلبہار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے موقف دیتے ہوئے صائمہ کنول کا کہنا تھا کہ لیاقت آباد نادرا آفس سے متعلق شکایات مل رہی تھیں، وہاں پروگرام کرنے گئے تو نادرا آفس کی انتظامیہ نے بات کرنے سے انکار کردیا جبکہ ایف سی گارڈ نے پہلے کیمرہ مین پر تشدد کیا۔ ایف سی اہلکار خواتین سے بدتمیزی کررہا تھا، جب اسے روکا گیا تو مجھے  تھپٹر ماردیا۔ صائمہ کنول نے مزید بتایا کہ ایف سی گارڈ کی فائرنگ سے بچی بھی زخمی ہوئی۔  انہوں نے کہا کہ اگرمیڈیا سے یہ سلوک ہوا ہے توعوام کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 64%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ