ہیڈلائنز


عمران خان اور طاہرالقادری کے وارںٹ گرفتاری برقرار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پپی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے وارنٹ گرفتاری برقراررکھے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے  پی ٹی وی اورپارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے عمران خان اور طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری کی تعمییلی رہورٹ جمع نہ کرانے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے عمران خان اور طاہرالقادری سمیت سترغیر حاضرملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے انہیں سترہ نومبر تک گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں پیش ہونے والے چھ ملزمان کو آئندہ سماعت میں حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف آزادی اورانقلاب مارچ دھرنے کے دوران مقدمات درج کیے گئے تھے ۔ دو ہزارچودہ میں اسلام آباد کے ڈی چوک پردھرنے کے دوران پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کے مشتعل کارکنوں  نے یپی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا تھا جس کے باعث نشریات کچھ دیر کے لیے معطل ہوگئی تھیں۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 64%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ