ہیڈلائنز


اسلام آباد ائیرپورٹ سے ہیروئین اٹلی اسمگل کرنیکی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے این ایف اہلکاروں نے ہیروئن اٹلی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اٹلی کے شہر میلان جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے ایک مسافر کی تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ مسافر کے پیٹ میں مشتبہ چیز ہے، جس پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں پتہ چلا کہ مسافر کے پیٹ میں کئی کیسپولز ہیں جن میں منشیات بھری ہے۔ اسپتال کے عملے نے مسافر سے کیپسول اگلوا کر منشیات برآمد کرلی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسگل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کا نام عبدالمالک ہے اور اس کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 65%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 27°C Thunderstorms
Monday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ