ہیڈلائنز


سرکاری وکلا کو مفت علاج کی سہولت مل گئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے وفاقی دارالحکومت کی عدالتوں میں پیش ہونے والے سرکاری وکلا کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنا شروع کردی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت کیڈ سے نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں استغاثہ کی جانب سے پیش ہونے والے سرکاری وکلا کو مفت علاج کی سہولت فراہم کردی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 17 اور 18 کے وکلا پمز اسپتال اور پولی کلینک میں مفت علاج کراسکیں گے تاہم مفت علاج کے حصول کے لئے وکلا کا اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا ممبر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔

Clear

12°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 58%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Friday 10°C / 19°C Sunny
Saturday 10°C / 20°C Sunny
Sunday 16°C / 20°C Partly cloudy
Monday 15°C / 17°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ