ہیڈلائنز


روس مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، اہلیہ یاسین ملک کا پیوتن کو خط

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو خط میں لکھا ہے کہ روس مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کرے۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما اور کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے گزشتہ 103 روز سے کرفیو کی صورتحال پیدا کررکھی ہے اور نہتے عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ مشعال ملک نے خط میں لکھا ہے کہ روسی صدر کشمیر میں ہونے والے جنگی جرائم کی روک تھام کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں اور پاک بھارت مذاکرات کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کریں۔خط لکھنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 3 ماہ سے زائد عرصے میں سیکڑوں افراد کو بے گناہ قتل کردیا گیا ہے اور 15 ہزار سے زائد افراد کو زخمی جبکہ 100 سے زائد افراد کی بینائی چھین لی گئی ہے حریت رہنماؤں کو بالخصوص میرے شوہر یٰسین ملک کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی طبیعت پہلے سے زیادہ خراب ہوچکی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے مجھے کشمیر جانے کے لئے ویزہ بھی نہیں دیا جارہا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس سے سہ فریقی مذاکرات کے لئے کردار ادا کرنے کا کہا ہے جبکہ سلامتی کونسل کے دیگر ارکان اور چین جو کشمیری عوام کے ساتھ ہے اسے بھی خط لکھا جائے گا۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ