ہیڈلائنز


ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور ایک شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز کی شہری آبادی پر گولہ باری افسوس ناک ہے، یہ اشتعال پسندی باہمی اور عالمی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے لہذا بھارت کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدے کا احترام کرے۔ اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ان سے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بے گناہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا تھا ، بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان شہید ہو گیا تھا۔

Mostly clear

24°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 90%
Wind: ESE at 6.44 km/h
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ