ہیڈلائنز


بغیر ویزہ یونان جانے والے 5 پاکستانی ایف آئی اے کے حوالے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: بغیر ویزا یونان جانے والے 8 پاکستانیوں کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیرانٹرنیشنل ائیر پورٹ پر  بحرین سے آنے والی بین الاقوامی ایئرلائن کی پروازجی ایف 770  کے ذریعے 5 پاکستانیون کو لایاگیا جو ویزا کے بغیر یونان جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ پانچوں افراد کو ایف آئی کے انسداد انسانی اسمگلنگ ونگ نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بے دخل کئے گئے پاکستانیوں کے نام عبدالکریم، مرزا آفتاب، حامد سعید، شہنازاورعرفان ہیں جن کا تعلق آزاد کشمیر، چکوال اور گجرات سے ہے۔ پانچوں افراد سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے۔

Sunny

18°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 35%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 12°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 14°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ