ہیڈلائنز


بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے نوجوان شہید، بچوں خواتین سمیت 5 افراد زخمی

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: بھارتی فوج کی نکیال کے کیرالہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے ایک نوجوان شہید جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں تحصیل نکیال کے کیرالہ سیکٹر پرفائرنگ کی جس سے لائن آف کنٹرول کے بالکل قریب واقع پالانی گاؤں کی آبادی شدید متاثر ہوئی اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید جب کہ 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 28 سالہ عبدالرحمان سے ہوئی جو پالانی گاؤں کا ہی رہائشی ہے جب کہ زخمیوں میں 11 اور 17 سال کے 2 بچے، 48 اور 50 سالہ 2 خواتین شامل ہیں جن کا تعلق بھی پالانی گاؤں سے ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے گاؤں پالانی کے گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ کا سلسلہ بدھ سے جاری ہے۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ