ہیڈلائنز


آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے میران شاہ کا دورہ کیا ہے جبکہ اس موقع پر فارمیشن کمانڈرنے جنرل پیٹرک کو ایجنسی کی موجودہ صورتحال ، ٹی ڈی پیز کی واپسی اور پاک فوج کی جانب سے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی فوج کے چیفآف جنرل سٹاف جنرل نکولس پیٹرک کا کہنا تھا کہ میں نے افغانستان میں بھی وقت گزارا ہے لیکن برطانوی افواج کے سربراہ کےطور پر میرا میران شاہ کادورہ قابل فخرہے ۔ میں نے اس جگہ کے بارے میں بہت سنا تھا مجھے مشترکہ خطرے اور اس علاقے کی مشکلات کااندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا یہ بہت بڑا کریڈٹ ہے کہ اس نے اس علاقے کو کلیئر کیا ، جس انداز میں پاک فوج نے یہاں بحالی اور تعمیر نو کا کام کیا ہے وہ متاثرکن ہے۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 75%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 9°C / 18°C Sunny
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 10°C / 19°C Sunny
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly cloudy
Friday 12°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ