ہیڈلائنز


اعتزاز احسن بھارت کو سکھوں کی فہرست دینے کا الزام جھٹلا نہیں سکتے، وزیر داخلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے کردار و عمل پر بھی ایک نظر ضرور ڈالنی چاہیے جب کہ وہ بھارت کو سکھوں کی فہرست دینے کا الزام جھٹلا نہیں سکتے۔ وفاقی وزیر داخلہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعتزاز احسن دوسروں پر الزام کس منہ سے لگاتےہیں، انہیں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنے کردار و عمل پر بھی ایک نظر ضرور ڈالنی چاہیے۔ اعتزاز احسن بھارت کو سکھوں کی فہرست فراہمی کے الزام کی اب تک وضاحت نہیں کرسکے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اعتزاز احسن آج قوم کوکرپشن کے خلاف لیکچر دیتے نہیں شرماتے حالانکہ 1989میں انہوں نے بینظیر بھٹو سے ایل پی جی کوٹا لیا تھا اور آج بھی ان کے گھر کا ایک ایک صوفہ اور ایک ایک قالین ایک پراپرٹی ٹائیکون کی مرہون منت ہے۔ واضح رہے کہ اعتزاز احسن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سول اور عسکری قیادت کے درمیان تناؤ سے متعلق انگریزی اخبار کی اسٹوری كے پیچھے پانچ دماغ ہیں جن میں پرویز رشید، اسحاق ڈار، چوہدری نثار ، شہباز شریف اور نواز شریف شامل ہیں۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: E at 6.44 km/h
Friday 22°C / 32°C Sunny
Saturday 25°C / 33°C Sunny
Sunday 27°C / 33°C Partly cloudy
Monday 26°C / 33°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 30°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ