ہیڈلائنز


بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے خطے کی سلامتی خطرے میں ڈال رہا ہے، ایاز صادق

Written by | روزنامہ بشارت

انقرہ: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے پورے خطے کی سلامتی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ ترکی کے شہر انقرہ میں او آئی سی کے پارلیمانی فورم سے خطاب کے دوران ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بھارت اشتعال انگیزی، بیان بازی اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہا ہے تاہم تمام پاکستانی ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے ہروقت تیار ہیں جب کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو پیلٹ گن سے نشانہ بنا رہا ہے بلکہ مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کےلیے پورے خطے کی سلامتی خطرے میں ڈال رہا ہے۔ایاز صادق نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کے تحت معصوم کشمیریوں کا نشانہ بنا رہا ہے اور کشمیری عوام کی جائز جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے منسوب کررہا ہے جب کہ عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت نہیں کی۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 50%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ