ہیڈلائنز


نئے آغازمیں ہی بھارت میں ہنگامہ برپاکردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: معروف صحافی مبشرلقمان نے اپنے پروگرام میں ایک انکشاف کیاہے کہ بھارتی آرمی چیف کے خطاب کے دوران بھارتی فوجی سوتے رہے ۔اس سلسلے میں بھارتی آرمی چیف نے کہاکہ میں نے اس بارے میں مودی سرکارکوشکایت کی ہے اورجلد ہی ان فوجیوں کے خلا ف کارروائی ہوگی ۔پاکستان کےخلاف کبھی معصوم پرندوں کبوتروں اورکبھی غباروں کاالزام لگانے والے بھارت کی آرمی کایہ حال ہے کہ ان کاسپہ سالارخطاب کررہاہوتاہے تووہ سورہے ہوتے ہیں ۔اس موقع پرمعروف صحافی نذیرلغاری نے کہاکہ اب بھارت پاکستان کے کبوتروں پرجاسوسی کے الزامات لگارہاہے توکچھ روزبعد فاختوں پربھی دہشتگردی کے الزامات لگادے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت چھوٹی سی چھوٹی بات پرواویلاکرتاہے لیکن ہماری سکیورٹی فورسزنے بھارت کے ایجنٹ کل بھوشن یادیوکوگرفتارکررکھاہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے چھپ کررکھی ہے ۔اس موقع پرمعروف اداکارہ نبیل نے کہاکہ ہمارے سپہ سالارایک دلیرانسان ہیں وہ بھارتی آرمی چیف کی طرح کمزورنہیں ہیں ،ہمارے سپہ سالارپہلے کام کرتے ہیں اوربعد میں بتاتے ہیں جبکہ بھارتی فوج کاسربراہ اپنے فوجیوں کی شکایات مودی حکومت کولگارہاہے ۔اس موقع پرمبشرلقمان نے کہاکہ میرے پاس بھارتی فوجیوں کی ایسی بھی ویڈیوموجود ہے جوکہ بھارت کے علاقے آسام میں ہے وہ اس لئے نہیں دکھاسکتاکیونکہ ہماری مائیں اوربہنیں بھی میراپروگرام دیکھ رہی ہیں ۔مبشرلقمان نے انکشاف کیاکہ آسام میں بھارتی خواتین نے برہنہ ہوکربھارتی آرمی چیف کے خلاف مظاہرہ کیااوربھارتی آرمی چیف سے مطالبہ کیاکہ ان کے ساتھ بھارتی فوج نے ریپ کیاہے ۔مبشرلقمان نے کہاکہ اگرکسی بھارتی کومیری بات پرشک ہوتووہ مجھے اپناای میل بھیجے میں اس کوویڈیوبھیج دوں گا۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: NW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ