ہیڈلائنز


یہ سب کام کرنا اب تمہاری ذمہ داری ہے

Written by | روزنامہ بشارت

 وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات خود کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈ کے معاملے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات خود کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے لہذا اس خبر کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق ’’ڈان‘‘ اخبار میں شائع ہونے والی من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔ سیاسی وعسکری قیادت نے اس خبر کو رپورٹنگ کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ خبرمیں غیرمستند اور گمراہ کن مواد شامل کرکے قومی سلامتی سے متعلق ریاستی مفادات کوخطرے میں ڈالا گیا۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ