ہیڈلائنز


وزیراعظم کی چوہدری نثار کو خبر لیک ہونے کی تحقیقات خود کرنے کے ہدایت

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو قومی سلامتی کے اجلاس کی خبر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات خود کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں انگریزی اخبار کے صحافی سرل المیڈ کے معاملے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں  وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو قومی سلامتی کے اجلاس  کی خبر لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات خود کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے لہذا اس خبر کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس  میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق ’’ڈان‘‘ اخبار میں شائع ہونے والی من گھڑت خبر پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔ سیاسی وعسکری قیادت نے اس خبر کو رپورٹنگ کے عالمی اصولوں کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ خبرمیں غیرمستند اور گمراہ کن مواد شامل کرکے قومی سلامتی سے متعلق ریاستی مفادات کوخطرے میں ڈالا گیا۔

Thunderstorms

24°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: N at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ