ہیڈلائنز


احتساب سے بچنے کیلئے نواز شریف نے پاک فوج اور میڈیا کو لڑانے کی کوشش کی، تحریک انصاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ 2 نومبر کے احتجاج کی اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور احتساب کا خوف وزیر اعظم کے لہجے سے جھلک رہا ہے۔ کنونشن سینٹراسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کی گئی تنقید کے جواب میں نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم روزاول سے چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف پختونخوا تک محدود رہے، پنجاب اور وفاق میں ان کی لوٹ مار پر بات نہ کی جائے لیکن تحریک انصاف نے قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے وزیراعظم اور ان کے خاندان کی لوٹ مار کا معاملہ پورے زور سے اٹھایا۔تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 2 نومبر کے احتجاج کی اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور احتساب کا خوف وزیر اعظم کے لہجے سے چھلک رہا ہے، ملک کے کم و بیش تمام ریاستی و حکومتی ادارے تباہ کرنے اور نظام کو غیر موٴثر کرنے کے باوجود نواز شریف کو قوم کی جانب سے بھرپور مزاحمت کا سامنا ہے، احتساب سے بچنے کے لئے نواز شریف نے پاک فوج اور میڈیا کو دست و گریباں کرنے کی غیر اخلاقی اور شرمناک کوشش کی،سرحدوں پر انتہائی کشیدہ صورتحال میں وزیر اعظم کا عسکری قیادت پر حملہ ان کے خفیہ عزائم واضح کرتا ہے ۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن سمیت پوری قوم سے جھوٹ بولنے والے وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر گمراہ کن گفتگو کی۔ وزیر اعظم جتنے بھی جتن کرلیں احتساب سے نہیں بچ پائیں گے، آئندہ انتخابات سے پہلے انہیں لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔

Thunderstorms

25°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 82%
Wind: NW at 6.44 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ