ہیڈلائنز


آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا وعدہ نہیں کرسکتے، سیکرٹری الیکشن کمیشن

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہآئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال سے متعلق عوام سے جھوٹا وعدہ نہیں کریں گے کیونکہ ابھی ان مشینوں کے تجربات کئے جارہے ہیں کامیابی کی صورت میں ہی اسے استعمال کیا جائے گا۔ 

 2018 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور الیکشن کمیشن نے افسران کی تربیت کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے افسران کی تربیت کا آغاز کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ جوڈیشل انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ الیکشن کمیشن کے متعدد افسران ایسے ہیں جن کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے حوالے سے کوئی علم نہیں جو ایک درست نشاندہی تھی جس کے بعد ہم نے الیکشن اکیڈمی کی تشکیل کا تہییہ کرلیا تھا کیونکہ  شفاف اور صاف انتخابات کےلئے افسران کی تربیت انتہائی ضروری ہے۔

بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ ماضی میں الیکشن کمیشن کے افسران کو صرف ترقیاں دی جاتی رہیں لیکن ان کی تربیت کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں تھا، تربیت گاہیں  بنالی جاتی تھیں لیکن اس پر کام نہ کرکے اکیڈمیاں تباہ اور پیسے بھی برباد ہوجاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام سے الیکٹرانک اور بائیو میٹرک مشینوں سے متعلق جھوٹا وعدہ نہیں کرتے تاہم تجربات کی کامیابی کے بعد عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال ضرور کریں گے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور افسران پوسٹل سٹاف کالج میں تربیت حاصل کریں گے

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 72%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ