ہیڈلائنز


حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دےدیا،اب ہمیں باہرنکلناہوگا: شاہ محمود قریشی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے7 ماہ تک انتظار کیا ، ہر فورم پر آوازبھی اٹھا کر دیکھ لی مگرکوئی فائدہ نہیں ہوا،حکومت نہیں مان رہی تو ہمیں باہر نکلناہوگا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام"آف دی ریکارڈ "میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پاناما لیکس پر خود کو پیش نہ کرنا ہٹ دھرمی ہے،حکومت کو جتنا مناسب وقت دیا جا سکتا تھا دے دیا اب باہر نکلیں گے۔بلاول بھٹونے بھی حکومت کے آگے 4نکات رکھے تھے مگر حکومت کی نیت میں کھوٹ ہے وہ احتساب کا عمل آگے بڑھانا ہی نہیں چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن بھی احتساب کا عمل آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ان کے راستے میں بھی رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں،حکومت نے واضح کہ دیاہے کہ ہمیں آپکے مطالبات منظور نہیں ہیں۔ایم کیو ایم اس وقت چار حصوں میں تقسیم ہے،کراچی میں ریس چل رہی ہے جس کا آغاز پی ٹی آئی نے کیا تھا۔

Sunny

12°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 44%
Wind: E at 11.27 km/h
Monday 10°C / 16°C Sunny
Tuesday 7°C / 13°C Rain
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 11°C / 15°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ