ہیڈلائنز


عمران خان اپنی خواہشات اور اپنے خوابوں کے غلام بن چکے ہیں،سعد رفیق

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رہتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی باتیں کرنے والا کیسے ملک کا خیر خواہ ہو سکتا ہے، عمران خان چاہتے ہیں کہ سب اوپر چلے جائیں اور وہ وزیراعظم بن جائیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی خواہشات اور اپنے خوابوں کے غلام بن چکے ہیں، ان کے بارے میں اتنا ہی کہا جا سکتا ہے کہ جو شخص پاکستان میں سیاست کرے اور پاکستان ہی کے دارالحکومت کو بند کرنے کی دھمکی دے تو وہ کیسے ملک کا خیر خواہ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جمہوری عمل میں خرابی پیدا کرنا چاہتے ہیں اور پوری قوم ان کے عزائم سے اچھی طرح واقف ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اس سے پہلے بھی قوم نے 2014 میں 126 دن کا دھرنا دیکھا ہے جس سے پاکستان کو بے پناہ معاشی نقصان ہوا اور عالمی سطح پر ہماری جگ ہنسائی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے عزائم کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں

Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: SE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ