ہیڈلائنز


وفاقی حکومت نےملک بھر میں “پوکے مون گو” گیم کھیلنے پرپابندی لگادی

Written by | روزنامہ بشارت

سیکیورٹی خدشات کی وجوہات پر وفاقی ادارہ برائے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں سرکاری ملازمین کے ’پوکے مون گو ‘ گیم کھیلنے پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کو پوکے مون گو گیم نہ کھیلنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتباہ جاری کردیا ہے۔ ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’پوکے مون گیم کھیلنے کے دوران موبائل کا جی پی ایس اور کیمرا خود بہ خود آن ہوجاتے ہیں جس سے حساس مقامات کی تصاویر اور لوکیشن لیک ہونے کا خطرہ ہے‘‘۔انتباہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’گیم کھیلنے سے صارف کے جی میل اکاؤنٹ تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے جس سے لوکیشن اور صارف کے رابطہ نمبرز لیک ہوسکتے ہیں‘‘۔ادارے کی جانب سے تمام ملازمین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے یا رشتہ داروں کے کمپیوٹر ، اسمارٹ فونز میں یہ گیم انسٹال نہ کریں۔یاد رہے امریکا اور اسرائیل سمیت کئی ممالک کے حساس اداروں کی جانب سے حساس و دفاعی تنصیبات کو محفوظ بنانے کے لیے پہلے ہی گیم پر پابندی عائد کی جا چکی ہے

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 84%
Wind: N at 6.44 km/h
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 25°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Sunny
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ