ہیڈلائنز


ایم کیوایم لندن کس منہ سے ۔۔۔۔۔

Written by | روزنامہ بشارت

 وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک پیغام میں ایم کیو ایم لندن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’’ٹیوٹر‘‘ پر اپنے ایک پیغام میں ایم کیو ایم لندن کے قیام پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ قائد ایم کیو ایم جو پاکستان کی کو برا بھلا کہتے ہیں اور ملک میں تخریب کاری کا باعث بنتے ہیں اُن کی قیادت میں ایم کیو ایم لندن کا خود کو پاکستانی سیاسی جماعت کہنا ایک شرمناک دعوی ہے۔ واضح رہے 22 اگست کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد ڈاکر فاروق ستار نے دیگر سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ قائد ایم کیو ایم سے لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا اور ایم کیو ایم کے قائد کا نام آئینِ ایم کیو ایم سے نکال کر جماعت کی باگ دوڑ خود سنھبال لی تھی جس کے بعد ایم کیو ایم لندن کی جانب سے نئی رابطہ کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا جو بانی ایم کیو ایم کہ ہدایات پر کام کرے گی

Clear

21°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 22°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ